Friday, May 17, 2024

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں نائیک نور مرجان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں نائیک نور مرجان شہید
December 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نور مرجان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے پر آرمی جوانوں کی طرف سے فوری بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نور مرجان جام شہادت نوش فرما گئے۔ شہید کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا اور عمر 32 سال تھی۔

آئی پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔