Sunday, May 19, 2024

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید
October 4, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھریوم میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ فوجیوں کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔