Friday, April 19, 2024

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد دھماکہ، پاک فوج کے سپاہی ساجد شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد دھماکہ، پاک فوج کے سپاہی ساجد شہید
September 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں بویا میران شاہ شاہراہ پر بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے سپاہی ساجد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بویا میران شاہ شاہراہ پر دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں پاک فوج کے سپاہی 33 سالہ ساجد شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔