Tuesday, April 23, 2024

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 7 زخمی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 7 زخمی
December 24, 2020

شمالی وزیرستان (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ڈٰی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ 7 زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 34 سالہ نائیک یاسین شہید ہوگئے جن کا تعلق مالاکنڈ سے تھا۔