Thursday, May 2, 2024

شمالی وزیرستان ،باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ،تین فوجی شہید

شمالی وزیرستان ،باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ،تین فوجی شہید
May 1, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ ہوا  جس مین تین فوجی شہید اور 7 زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق الواڑہ کے مقام پر 60سے 70 دہشتگردوں  نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا،  پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی  کرتے ہوئے آوروں کو پسپا کردیا ، شہدا میں لانس نائیک علی،لانس نائیک نذیر اورسپاہی امداداللہ شامل ہیں ۔

پاکستان کا ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا اعلان ‏

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بارڈ ر پر باڑ لگانے کا عمل جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئےباڑ اور قلعے تعمیر کر رہی ہے،پاکستانی کوششوں کی حمایت کیلئے افغان سکیورٹی فورسزکو اپنےعلاقے میں موثر کنٹرول کرنا چاہیے۔