Wednesday, April 24, 2024

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی کارروائی 47دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی کارروائی 47دہشت گرد ہلاک
May 2, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کی ہیں جن میں47دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبرٹو کامیابی سے جاری ہےجس میں اب تک بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی،فضائی کارروائی کے نتیجے میں47 دہشت گرد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔ بمباری سے دہشت گردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد وادی کے بیشتر علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس میں نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں،فضائی کارروائی گڑبز اور مانہ کےعلاقوں میں کی گئی،دہشت گردوں کے چار  ٹھکانےبھی تباہ ہوگئے ہیں۔