Thursday, April 18, 2024

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ،10 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ،10 اہلکار شہید
July 27, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے  گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر مامور  جوانوں کو نشانہ بنایا ، حملے میں 6 سپوت وطن پر قربان ہو گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں  حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل ،سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسان  شامل ہیں ۔ https://www.youtube.com/watch?v=p54FJkVf0ww آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں  کیپٹن عاقب ، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور  سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں ، ایف سی کے جوان ہوشاب اور تربت کے وسطی علاقے میں مصروف تھے  کہ اچانک دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1155073838192975873?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہا ہے ،  قبائلی اضلاع میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے  اب تمام تر توجہ سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  دشمن قوتیں بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، انشاء اللہ، دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں مکمل ناکام ہوں گی۔