Thursday, May 9, 2024

شمالی وزیرستان، افغان دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی عمر دراز شہید

شمالی وزیرستان، افغان دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی عمر دراز شہید
May 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی عمر دراز شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا، افغان دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس سے سپاہی عمر دراز شہید ہوگئے۔ شہید سپاہی کی عمر 32 سال، تعلق جھنگ سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے بارڈر پر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کارروائی پر موثر جوابی کارروائی کی، پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاچکا ہے۔