Thursday, April 25, 2024

شمالی وزیرستان: آپریشن ضرب عضب میں 5 اہم کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد ہلاک، 7جوان شہید

شمالی وزیرستان: آپریشن ضرب عضب میں 5 اہم کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد ہلاک، 7جوان شہید
June 8, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں انیس دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران انیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں میں پانچ اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاک افغان بارڈر کے قریب کیا گیا۔ کارروائی میں ایک دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق وزیرستان میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔