Friday, April 26, 2024

شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملہ، 8 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملہ، 8 شدت پسند ہلاک
June 6, 2015
شمالی وزیرستان(92 نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے زویہ سیدگئی میں امریکی ڈرون حملے میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئےجبکہ حملہ ایک مکان پرکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ایک مکان پر دومیزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر افغان طالبان کی ملکیت تھا اور ہلاک ہونے والے افراد بھی افغانی ہیں۔ حملے  کے بعد بھی ڈرون نے علاقے میں پروازیں جاری رکھیں۔ اس سےپہلے بھی شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی ڈرون حملے ہوچکے ہیں ، جس میں  کئی شدت پسند ہلاک  ہوئے۔ پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں  کو ہمیشہ خودمختاری کے خلاف قراردیتے ہوئے شدید احتجاج  کیا ہے۔