Friday, April 26, 2024

شمالی وزیر ستان میں دو قبیلوں کے درمیان دوروز سے جاری تصادم میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 47ہوگئی

شمالی وزیر ستان میں دو قبیلوں کے درمیان دوروز سے جاری تصادم میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 47ہوگئی
May 9, 2015
دتہ خیل(ویب ڈٰیسک)شمالی وزیرستان  میں دو قبیلوں کے درمیان دو روز سے جاری تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دو قبیلوں کے درمیان زمین کے تنازع پر گزشتہ دو روز سے مسلح تصادم جاری ہے۔ اس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استمعال کیا جا رہاہے، تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سینتالیس تک پہنچ چکی ہے،جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پیپلی کابل خیل قبیلے کے  پچیس جبکہ مدا خیل قبیلے کے بائیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مقامی افراد نے افغانستان کی جانب نقل مکانی شروع کر دی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔