Friday, March 29, 2024

شمالی شام میں ترکی کے مہلک فضائی حملوں سے امن معاہدہ کو خطرہ لاحق ، 14 شہری ہلاک

شمالی شام میں ترکی کے مہلک فضائی حملوں سے امن معاہدہ کو خطرہ لاحق ،  14 شہری ہلاک
October 19, 2019
 دمشق (92 نیوز) امریکا کے ساتھ سیز فائر کے باوجود شمال مشرقی شام پر ترکی کی بمباری جاری ہے۔ تازہ فضائی حملوں میں 14 شہری ہلاک ہو گئے۔ شمالی شام میں ترکی کے تازہ مہلک فضائی حملوں سے امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود ترک فورسز نے شمال مشرقی شام میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترک فضایہ کے حملوں میں ڈیموکریٹک فورسز کے 8 جنگجو بھی مارے گئے۔ دوسری جانب ترکی صدر طیب اردوان نے کردوں کے بارڈر سے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے کہا اگر کرد فورسز سرحد سے پیچھے نہ ہٹیں تو ملٹری آپریشن دوبارہ شروع کر دیں گے۔ گزشتہ روز امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ مذاکرات کے بعد ترکی نے سرحد کے ساتھ محفوظ علاقوں سے کردش اتحادی افواج کے انخلا کی صورت میں کارروائی معطل کرنے اور حملہ روکنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔