Sunday, May 12, 2024

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
April 23, 2019

 کراچی (92 نیوز) شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سےمیزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

 سمندروں کی نگہبان پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

 پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر کامیابی کے ساتھ میزائل فائر کیا ۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقامی سطح پر تیار کئے گئے  میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا۔