Sunday, May 19, 2024

شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہاز شکن میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہاز شکن میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
November 2, 2018
کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2018 کے حوالے سے شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہاز شکن میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بحری جہازوں سے داغے گئے میزائلوں نے درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پی این ایس معاون سے فائرنگ کے اس مظاہرہ کو دیکھا۔ بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان اور مسلح افواج کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کی یونٹس کے فلیٹ ریویو اور نیول ایئر آرم کے فلائی پاسٹ کے مظاہرہ کو بھی دیکھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں اطمینان بخش ہیں اور یہ خطے کی ایک جدید و با صلاحیت فورس بن چکی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹیلا ئیو ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد اور بھر پورفائر پاور صلاحیت کا عکاس ہے۔ چار جہتی پاک بحریہ کسی بھی بحری جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے۔ کامیاب میزائل فائرنگ دفاع پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ نیول چیف ، ائیرچیف نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی مربوط صلاحیتیوں کی تعریف کی۔