Tuesday, May 7, 2024

شمالی اور جنوبی کوریا میں فاصلے گھٹنے لگے

شمالی اور جنوبی کوریا میں فاصلے گھٹنے لگے
April 28, 2018
سیئول ( 92 نیوز ) شمالی اور جنوبی کوریا میں فاصلے کم ہونے لگے ، دنیا نے دونوں ممالک کے پروان چڑھتی محبت پر نظریں ٹکا لیں جبکہ رہنماؤں کی ملاقات کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کی ویڈیوکی بھی شہرت حاصل کر گئی ۔ ’’اُن ‘‘کی ’’اِن‘‘  سے پہلی ملاقات نے ہی عالمی منظر نامے پر نئی تاریخ رقم کردی ،  ’’کم جان اُن‘‘ نے  جب ’’مون جے اِن ‘‘ سے ملاقات کی تو کوریا میں دہائیوں  سے جمی نفرت کی برف پگھلنے لگی ۔ ویڈیو میں شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن کے جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھتے دیکھے جا سکتے ہیں جو کہ ایک تاریخ رقم ہوئی ہے ، اسی طرح ’’اُن ‘‘ کے منتظر  جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن بھی کم جانگ کا استقبال کرتے ہوئے تاریخی لمحات کا حصہ بن گئے۔ دونوں ملکوں کے صدور پہلے مسکرائے ، پھر جنوبی کوریا کے صدر سے مصافحہ کیا ، جس کے بعد وہ تاریخی لمحہ آیا جب انہوں نے جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا۔ دونوں نے غیر فوجی علاقے میں کھڑ اہو کر صحافیوں کا سامنا کیا، کم جانگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر کا ہاتھ تھام کر شمالی کوریا میں  کھڑے ہوئے ۔ جہاں ایک بار پھر دونوں رہنما ہاتھ ملاتے ہوئے مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا۔ دونوں رہنما کندھے سے کندھا ملا کر جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا اور تاریخی مذاکرات کئے ۔