Thursday, March 28, 2024

شمالی اور جنوبی کوریا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر متفق ہو گئے

شمالی اور جنوبی کوریا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر متفق ہو گئے
September 19, 2018
پیانگ یانگ( 92 نیوز) شمالی اور جنوبی کوریا نے سالوں کی دشمنی کو دوستی میں بدلنے کیلئے ایک اور قدم اٹھا لیا، دونوں ممالک خطے میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پرمتفق ہو گئے،اہم دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کردیے۔ شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان ایک  اور تاریخی ملاقات  سے دونوں ممالک میں دشمنی کی فضا ختم ہونے لگی ۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریاخطے میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پرمتفق ہو گئے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان نے اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط بھی کیے،جنوبی  کوریا کے سربراہ مون جے اِن کا کہناتھاکہ پر امن مستقبل کا بیج بویا جاچکاہے۔ پیانگ یانگ میں ہونیوالی اس تاریخی ملاقات میں شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ سائٹ مستقل طور پر بند کرنے کا بھی اعلان کردیا، جبکہ ماہرین  کو ٹیسٹ سائٹ تک رسائی بھی دے دی۔ مون جے اِن  کا کہناہےکہ جلد ہی شمالی کوریا مکمل طور پرنیوکلئیر ہتھیاروں سے پاک ہوجائےگا،ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے اگلے سال جنوبی کوریا کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔