Sunday, September 8, 2024

شمالی اور جنوبی کوریا اعصاب شکن مذاکرات کے بعد کشیدگی کم کرنے پر متفق، امریکہ کا معاہدے کا خیرمقدم

شمالی اور جنوبی کوریا اعصاب شکن مذاکرات کے بعد کشیدگی کم کرنے پر متفق، امریکہ کا معاہدے کا خیرمقدم
August 25, 2015
شمالی اور جنوبی کوریا تین دن کے اعصاب شکن مذاکرات کے بعد کشیدگی کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ امریکا نے فریقین میں معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک میں اس وقت سخت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جب متارکہ جنگ کے ساتھ غیرفوجی علاقے میں شمالی کوریا کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے جنوبی کوریا کا ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کیخلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے مذاکراتی نمائندے" کم کوان جن" نے کہا شمالی کوریا نے بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ جنوبی کوریا نے بھی پراپیگنڈہ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکا نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔