Thursday, March 28, 2024

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کا حملہ ، کیپٹن اور سپاہی شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کا حملہ ، کیپٹن اور سپاہی شہید
June 21, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید جبکہ دو جوان شدید زخمی ہو گئے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غاریوم سے 5 کلومیٹر جنوب مشرق میں دہشتگردوں  نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ  کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ کے دوران  ایک دہشتگرد مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں  پاک فوج کے دو جوان  کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید  جام شہادت نوش کر گئے جبکہ دو شدید زخمی  ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دہشتگردوں سے پناہ گاہ کلیئر کرا لی ہے ۔