Monday, May 6, 2024

شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج

شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج
December 18, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ 2 روز میں ایک ہزار 344 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے تباہی مچا دی۔ معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ خطے میں لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے اور اُن کیلئے ادھر ادھر آنا جانا کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا۔

نیویارک سٹی میں پچھلے پورے سال میں پڑنے والی برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ایک ہی دن مں شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 10 انچ تک ڈھیر لگ گئے۔

طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکام نے وارننگ جاری کی اور لوگوں سے التجا کی کہ وہ گھروں میں بند رہیں اور سردی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

دوسری جانب نیو یارکرز سنٹرل پارک میں پلگرم ہل پر جمع ہو گئے اور خوب مزہ کیا۔ بچوں نے برف ایک دوسرے پر پھینکی اور انجوائے کیا۔ کچھ والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ سنٹرل پارک میں آئے اور کچھ نے تو بچوں کے ساتھ سلائیڈنگ بھی کی۔