Monday, May 13, 2024

شلپا شیٹھی ہیلتھ ایپ متعارف کرائیں گی

شلپا شیٹھی ہیلتھ ایپ متعارف کرائیں گی
January 23, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی  اپنی ہیلتھ ایپ متعارف کرائیں گی ۔ اپنی ہیلتھ ایپ میں بالی ووڈ اداکارہ متوازن غذا سے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے طریقوں سے روشناس کرائیں گی ۔ اداکارہ نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ہیلتھ ایپ متعارف کرانے کا عندیہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک متوازن غذا صحت مند زندگی کے لئے اشد ضروری ہے ۔ شلپا نے کہا کہ اپنی ہیلتھ ایپ میں ماہرین غذا کی گائیڈ لائنز بھی  شامل کروں گی ، میرا اپنا  زیادہ تر انحصار متوازن غذا جب کہ کچھ  فیصد  کسرت پر ہوتا ہے  اور یہی میری فٹنس کا راز ہے ۔