Friday, April 19, 2024

شفاف  انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران جماعت ہوتی ہے:چیف الیکشن کمشنر

شفاف  انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران جماعت ہوتی ہے:چیف الیکشن کمشنر
June 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ   صاف اور شفاف  انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران جماعت ہی ہوتی ہے،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر بلدیات اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کوبائیس جولائی تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کمیشن نےخیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور چیف سیکرٹری کو  بائیس جولائی کو تحریری جوابات کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ اور رکن صوبائی اسمبلی  محمد علی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب سمیت طلب کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا اپنے ریمارکس میں کہا  کہ  صاف اور شفاف  انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران جماعت ہی ہوتی ہے۔صاف اور شفاف الیکشن کی باتیں تو ہر کوئی کرتا ہے قصور وار الیکشن کمیشن کو ٹھہرایا جاتا ہے۔