Sunday, September 8, 2024

شعیب نے مجھے اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کر مارا تھا : ہربھجن سنگھ

شعیب نے مجھے اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کر مارا تھا : ہربھجن سنگھ
July 4, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) کرکٹ کے میدان میں بحث و تکرار میں مشہور بھارتی باولر ہربھجن سنگھ نے اب رخ کیا ہے پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر کی جانب۔ ان کا کہنا ہے ایک مرتبہ شعیب اختر نے انہیں اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کے مارا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کے دوران ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ شعیب نے ایک بار انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے کمرے میں آکر انہیں پیٹیں گے۔ ہربھجن کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈرے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کافی ہٹے کٹے ہیں۔ اس لئے انہیں پکڑنا ان کے لئے مشکل تھا۔ انہوں نے کمرے میں داخل ہوکر انہیں اور یوراج سنگھ کومارا۔ ہربھجن سنگھ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بحث و تکرار اور مار پیٹ کے لیے پہلے ہی مشہور ہیں۔ ہربھجن سنگھ کا فاسٹ باو¿لر سری سانت کو تھپڑ مارنے اور آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے ساتھ بحث کرنے کا معاملہ بھی کافی شہرت حاصل کرچکا ہے۔