Thursday, May 9, 2024

شعیب ملک کے بیٹے نے مولا جٹ کا اسٹائل اپنا لیا

شعیب ملک کے بیٹے نے مولا جٹ کا اسٹائل اپنا لیا
February 8, 2021

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک اور معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے صاحبزادے ازہان نے مولا جٹ کا اسٹائل اپنا لیا۔

قومی کرکٹر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اذہان پاکستان  کی بلاک بسٹر پنجابی فلم ’’ مولا جٹ ‘‘ کے دائیلا گ بول رہے ہیں ۔  شعیب ملک بیٹے کو معروف ڈائیلاگ  تینوں میں دیکھ لاں گا  سکھا رہے ہیں جسے اذہان توتلی زبان میں دہرا رہا ہے ۔