Monday, September 16, 2024

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا شادی کی ساتویں سالگرہ پر ٹویٹر پر مبارکباد

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا شادی کی ساتویں سالگرہ پر ٹویٹر پر مبارکباد
April 12, 2017
گیانا(92نیوز)شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو سات برس ہوگئےشعیب ملک نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ ثانیہ مرزا کو مبارکباد دی ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی سنچری پر خوب داد دی۔ تفصیلات کےمطابق شادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر شاندار سنچری اور پھر ثانیہ مرزا کی جانب سے تعریف بھرے پیغامات شعیب ملک کی ویڈنگ اینورسری یادگار بن گئی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ایک دوسرے کے ہوئے سات برس بیت گئےدونوں بارہ اپریل دو ہزار دس کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے  تھے۔  شعیب ملک نے  ثانیہ مرزا کو ٹویٹر پرشادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ  سیریز کے ایوارڈزآپ کے نام ٹینس اسٹار نے بھی شعیب ملک کی ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح گرسنچری کی خوب داد دی۔مصروفیات کے باعث  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا مختلف ممالک میں ہوں تو اہم موقعوں پرسوشل میڈیا کےذریعےایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔