Friday, March 29, 2024

شعیب ملک کو محمد عامر کی اخلاقی تربیت کی ذمہ داری سونپ دی گئی

شعیب ملک کو محمد عامر کی اخلاقی تربیت کی ذمہ داری سونپ دی گئی
December 28, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈنےحد ہی کردی اورتنازعات کے حوالے سے مشہورشعیب ملک کوفاسٹ باؤلرمحمد عامر کی اخلاقی تربیت کی ذمہ داری سونپ دی۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی دور کی کوڑی لایا ہے اوراپنے جارحانہ اورغیرذمہ دارانہ بیانات اوررویے کی وجہ سے ٹیم سے باہررہنے والے شعیب ملک اب فاسٹ باؤلرمحمدعامر کی ٹیم میں اِ ن رہنے کے گر بتائیں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جاری فٹنس کیمپ میں محمد عامرکی شمولیت کے بعدمتعدد قومی کھلاڑی نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا بورڈ حکام نے معاملہ تو رفع دفع کرا دیا مگرکھلاڑیوں میں ان بن موجود ہے جس کی وجہ سے سابق کپتان محمد حفیظ اورون ڈے کپتان اظہرعلی فاسٹ باؤلرمحمدعامرکے ساتھ ٹریننگ نہیں کررہے۔ صورت حال اتنی گھمبیر ہے کہ بورڈ نےمحمد عامر کی اخلاقی تربیت کا فیصلہ کیا  ہے لیکن ذمہ داری شاید درست کندھوں پر نہیں ڈالی ۔ سابق کپتان شعیب ملک نے ماضی میں قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف کیا ٹیم کی گروپنگ میں بھی ان کا نام آتا رہا ایسے میں انہیں محمد عامر کی تربیت کی ذمہ داری سونپنا سمجھ سے بالاترہی لگتا ہے۔