Thursday, September 19, 2024

شعیب ملک ٹی 20 میں 8ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

شعیب ملک ٹی 20 میں 8ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
August 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب  ملک نے ٹی 20 میں آٹھ ہزار رنز مکمل کر لیے، شعیب ملک پاکستان کی جانب سے  ٹی 20 میچز میں  8رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ۔ پاکستانی اسٹار بلےباز نے یہ کارنامہ کیربئین لیگ میں باربادوس کیخلاف 38رنز بنا کر سرانجام دیا ۔شعیب ملک ٹی 20 میں آٹھ ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے اور بلےباز ہیں ۔ ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے مختصر فارمیٹ میں 11 ہزار 575 رنز بنائے ہیں  ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم نو ہزار 188 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں  ۔