Tuesday, May 14, 2024

شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
November 3, 2015
شارجہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آ ل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ دو ہزار انیس کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق شعیب ملک نے اپنے کیرئیر میں 35 ٹیسٹ میچز میں 60اننگز کھیل کر 36 کی او سط سے  1898 سکور بنائے جس میں کیرئیر بیسٹ  245 رنز کی اننگ حالیہ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلی ،شعیب ملک جو اپنے کیرئیر کے آ خری ٹیسٹ میچ میں اپنی باؤلنگ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کل 29 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہے ۔ شعیب ملک ایک ہونہا ر آ ل راؤنڈرہیں جنہیں اپنی بیٹنگ باؤلنگ اور پاکستان ٹیم کی کپتانی سے دنیا بھرمیں شہرت ملی لیکن جو شہرت  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد ملی وہ ان کے ہم عصروں کو کم ہی نصیب ہوگی۔ شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ ، ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں کامیا بیاں بھی حاصل کیں کرکٹ کے تجربہ کار حلقوں کی نظر میں 2016 ورلڈ ٹی ٹوینٹی کےبعد شاہدآفریدی کےریٹائرہونے پر شعیب ملک ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہونگے۔