Monday, September 16, 2024

شعیب ملک آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں

شعیب ملک آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں
February 1, 2018

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک آج اپنی چھتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں چھ ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

شعیب ملک یکم فروری 1982کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، 1999میں ویسٹ اندیز کی ٹیم کیخلاف  اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ بیٹنگ میں باؤلرز کے چھکے چھڑانے کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں کی وکٹیں بھی اڑائیں ۔

اسٹار آل راؤنڈر نے اپنی کامیابیوں کا تسلسل  برقراررکھااور 2007کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے  کپتان منتخب ہوئے ۔

گرین شرٹس نے شعیب ملک کی قیادت میں 2007کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ پاکستانی آل راؤنڈر 2009کا ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے ۔

مایہ ناز آل راؤنڈر نے 2010میں بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے شادی کی ۔ شعیب ملک نے ون ڈے سے کافی عرصہ دور  رہنے کے بعد 2015میں ون ڈے میں کم بیک کیا ۔

شعیب ملک نے ون ڈے میں 261میچوں میں 6ہزار سے زائد رنز بنا نے کے ساتھ154وکٹیں بھی حاصل کی ہیں  ۔ جارح مزاج بلے باز نےٹی ٹوئنٹی میں بھی اٹھارہ سو رنز اسکور کیے ہیں۔