Thursday, April 25, 2024

شعیب صدیقی کو اطلاعات و نشریات کا اضافی چارج دیدیا گیا

شعیب صدیقی کو اطلاعات و نشریات کا اضافی چارج دیدیا گیا
March 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے سکریٹری شعیب صدیقی کو اطلاعات و نشریات کا اضافی چارج دے دیا،،نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شعیب صدیقی ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افیسر ہیں۔ شعیب صدیقی کو تین ماہ کے لئے اضافی چارچ دیا گیا ہے۔ اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کے دو اعلیٰ افسران نے شعیب احمد صدیقی کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔