Friday, March 29, 2024

شعیب دستگیر پنجاب پولیس کے نئے سربراہ مقرر

شعیب دستگیر پنجاب پولیس کے نئے سربراہ مقرر
November 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) شعیب دستگیر پنجاب پولیس کے نئے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کپٹن( ر) عارف نواز کی جگہ شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔ وہ اس سے قبل نیشنل پولیس فاونڈیشن کے سربراہ کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ دنوں اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کے لیے نئے پوسٹنگ پلان کی وزیراعظم نے منظوری دی تھی ۔ ترقی پانے والے افسران کو آئندہ ایک دو روز میں تعینات کر دیا جائے گا۔