Thursday, April 18, 2024

شعیب اخترنے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

شعیب اخترنے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
September 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ  میں اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو رواں برس  مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقرر کیا تھا ۔ عام انتخابات  2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا  جب کہ نئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے عہدے سنبھالنے کے بعد شعیب  اختر نے بھی مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔