Friday, March 29, 2024

شعیب اختر کے بے رحمانہ تجزیے نے سرفرازالیون کا تیا پانچاکردیا

شعیب اختر کے بے رحمانہ تجزیے نے سرفرازالیون کا تیا پانچاکردیا
June 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شعیب اختر کے بے رحمانہ تجزیے نے پوری ٹیم کا تیا پانچہ کردیا، کہتے ہیں سرفراز عقل وفہم سے عاری اور ریلو کٹے ہیں۔ شعیب اختر بھی ساری قوم کی طرح افسردہ دکھائی دیے ،اپنے مخصوص دبنگ انداز میں میچ پر  تبصرہ  کرکے سرفراز الیون کی دھجیاں  بکھیر دیں۔ اسپیڈ اسٹار نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلانے پر سرفرازاحمد کو عقل وفہم سے عاری کپتان  اور ریلو کٹا قراردیدیا۔ شعیب اختر نے کہا حسن علی پی ایس ایل لیول کے باؤلر،قومی ٹیم کیلئے انکی کوئی  قابل ذکر پرفارمنس نہیں ۔ شعیب اختر نے سوال اٹھایا کہ فخرزمان اور بابر اعظم کی میچ وننگ پرفارمنس  تو دکھائیں ،امام الحق نے آج تک کورڈرائیو نہیں کھیلی،ایوریج کھلاڑیوں سے ٹاپ کلاس پرفارمنس کی امید رکھ کر ہم پتہ نہیں کیوں اپنا خون جلاتے ہیں  ۔ راولپنڈی ایکسپریس نے ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا  ،  جاتے جاتے وزیر اعظم عمران خان کو بھی مشورہ دے ڈالا کہ عمران بھائی ٹویٹ کرکے مشورہ انہیں دیں جو اس قابل ہوں،جن کے اندر کچھ کرنے کی لگن بھی ہو۔