Tuesday, April 23, 2024

شعیب اختر نے اپنے خطرناک یارکر سے علی ظفر کی وکٹیں اڑائیں

شعیب اختر نے اپنے خطرناک یارکر سے علی ظفر کی وکٹیں اڑائیں
December 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) شعیب اختر اور علی ظفر کے درمیان بڑا ٹاکرا ہوا۔ شعیب اختر نے اپنے تاریخی یارکر سے علی ظفر کی وکٹیں اڑائیں۔ شعیب اختر اور علی ظفر کے درمیان بڑا جوڑ پڑ گیا ۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر  ایک دوسرے پر فرینڈلی فائر کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آنے کا چیلنج کیا تھا ۔ مقابلے کے دن دونوں بھرپور تیاری سے میدان میں اترے لیکن نہ تو شعیب کا جادو چلا اور نہ علی ظفر کا ۔ شاندار باؤلنگ ایکشن کے مالک علی ظفر نے شعیب اختر کو زبرست باؤنسر کرایا۔ https://twitter.com/AliZafarsays/status/1202604110492708864 میچ کے بعد علی ظفر نے شعیب اختر کو مخاطب کرکے ٹوئٹر پر لکھا بال ٹچ کرنے کی بات کی تھی آپ نے سر۔ اس بال کی  رفتار غالباً 172 میل فی گھنٹہ سے زائد تھی۔ https://twitter.com/shoaib100mph/status/1202302300255084546 شعیب اختر نے بھی حساب برابر کیا اور علی ظفر کو پہلی ہی گیند پر اپنے شہرہ آفاق یارکر سے چلتا کیا۔ شعیب اختر نے جواباً ٹویٹ میں لکھا یہ وہ یارکر ہے جس سے بڑے بڑے برج الٹتے ہیں  جانی ۔ شعیب اختر اور علی ظفر کے درمیان اس فرینڈلی میچ سے قبل سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک بھی ہوئی تھی ۔ شعیب اختر نے علی ظفر کو طعنہ مارا تھا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو ۔ جواب میں علی ظفر نے لکھا تھا سنا ہے بڑی باؤلنگ کرواتے ہیں آپ ۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو کرکٹ میچ کھیلنے کا چیلنج کیا تھا ۔