Thursday, May 2, 2024

ششانک منوہرکےاستعفیٰ دینے پر افسوس ہوا ہے: چیئرمین پی سی بی

ششانک منوہرکےاستعفیٰ دینے پر افسوس ہوا ہے: چیئرمین پی سی بی
March 17, 2017
لاہور(92نیوز)پی سی بی چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چئیرمین ششانک منوہرکے استعفی دینے پر افسوس ہوا ہے بگ تھری کےخاتمے کے لیےووٹنگ ہو چکی، استعفیٰ سے اس پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی  چیئرمین ششانک منوہر نے دو روز قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے انہیں اچھا ایڈمنسٹریٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے کا افسوس ہے۔ اب دیکھیں گے کہ آئی سی سی کا نیا سربراہ کون ہو گا اور کیسے بنے گا۔ شہر یار خان نے کہا کہ بگ تھری کے خاتمےکے بارے فیصلہ پر ششانک منوہر کے استعفی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ شہر یار خان نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔