Wednesday, April 24, 2024

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کئی سال بعد این آر او کی تردید کر دی

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کئی سال بعد این آر او کی تردید کر دی
October 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کئی  سال بعد این آر او کی تردید کر دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا  تھا کہ این آر او کبھی ہوا ہی نہیں، اور نہ وہ اس کے بینی فشری رہے۔ کسی اور کو این آر او کا فائدہ ہوا ہو تو علم نہیں۔ ان کے تمام کیس دوبارہ کھلے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں سامنے آگئی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی کہ یہ حکومت چل نہیں سکتی اور نہ ملک چلا سکتی ہے۔ آصف زرداری کپتان پر تنقیدی تیر برساتے ہوئے بولے ایک وزیر اعظم ہیلی کاپٹر پر گھر آتا جاتا ہے ۔ اس کا گھر ریگولرائز کرانے کا کہا جاتا ہے لیکن غریبوں کے گھر گرائے جاتے ہیں۔ مفاہمت کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج بھی جو کیس بھگت رہے ہیں وہ نواز شریف کے شروع کیے ہوئے ہیں۔ نیب کے خلاف نہیں ان کے طریقہ کار  کے خلاف ہیں۔