شریفاں اور عاصمہ کے قاتلوں کی سرپرستی کے پی حکومت کر رہی ہے ، بلاول بھٹو
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کا کہنا ہے پی ٹی آئی گھناؤنے جرائم اور دہشتگردوں کی نانی بن چکی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ، چار سالہ معصوم عاصمہ ،شریفاں بی بی اور مشال کے قاتل تاحال آزاد ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عاصمہ کے قاتل کا فرار کے پی حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ شریفاں بی بی اور ننھی عاصمہ کے قاتلوں کی سرپرستی کے پی حکومت کررہی ہے۔