Saturday, April 20, 2024

شریف میڈیکل سٹی اسپتال ہارٹ سرجری کے بنیادی آلاتِ جراحی سے محروم

شریف میڈیکل سٹی اسپتال ہارٹ سرجری کے بنیادی آلاتِ جراحی سے محروم
January 13, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سرکاری اسپتالوں کی بہتری کے بلند حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن شریف خاندان کی سربراہی میں چلنے والا شریف میڈیکل سٹی اسپتال ہارٹ سرجری کے بنیادی آلاتِ جراحی سے ہی محروم ہے ۔

  دل کے آپریشن کے منتظرمریضوں سے مہینہ مہینہ بھر کی فیسیں وصول کر کے دوسرے اسپتالوں میں جانے کامشورہ دیا جانے لگا ۔ اونچی دوکان کے پھیکے پکوان کی حقیقت 92 نیوز سامنے لے آیا۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف مرحوم سے منسوب شریف ٹرسٹ کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی ۔  

شریف میڈیکل سٹی میں حویلی لکھا کی غلام فاطمہ کو 25 روز تک بھاری فیسیں وصول کی جاتی رہیں لیکن علاج کی بجائے ایک وارڈ سے دوسرے میں منتقلی ہی کی جاتی رہی ۔

مریضہ کے لواحقین کہتے ہیں کہ غلام فاطمہ کے پیٹ میں رسولی تھی ۔  جس کے آپریشن کو کبھی مریضہ کے شوگر لیول  اور کبھی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کا بہانہ کر کے التوا میں ڈالا جاتا رہا ۔  25 دن میں لاکھوں روپے فیس، ادویات اور آلاتِ جراحی کی مد میں خرچ کروانے کے بعد ہفتے کی صبح مریضہ کو دوسرے اسپتال لے جانے کا مشورہ دے دیا گیا ۔