Thursday, April 25, 2024

شریف میڈکل سٹی میں نواز شریف کا سوا دو گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا

شریف میڈکل سٹی میں نواز شریف کا سوا دو گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا
April 2, 2019

 لاہور (92 نیوز) شریف میڈکل سٹی میں نواز شریف کا سوا دو گھنٹے تک معائنہ کیا گیا، مختلف ٹیسٹ لئے گئے اور دل کی دھڑکن چیک کی گئی۔

 نوازشریف چیک اپ کے لئے شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچے۔ وہ دو گھنٹے پچیس منٹ تک اسپتال میں رہے۔ نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور دل کی دھڑکن چیک کی گئی۔

 اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی اسپتال پہنچے۔ میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ چھ ہفتے میں نوازشریف کا علاج ہو سکتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ علاج اور ٹیسٹوں کے لئے سینئر پروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ نوازشریف کو اسپتال شفٹ کرنے کے لئے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

 مسلم لیگ ن کے اکا دکا کارکن نوازشریف کے استقبال کے لئے پہنچے۔ نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل کمپلیکس سے واپس جاتی امرا روانہ ہو گئے۔