Friday, May 10, 2024

شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر سے اب تک ہونیوالی تحقیقاتی رپورٹ 92 نیوز کو موصول

شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر سے اب تک ہونیوالی تحقیقاتی رپورٹ 92 نیوز کو موصول
August 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیشرفت ، شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر سےاب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ 92 نیوز کو موصول ہو گئی ۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے رپورٹ نیب کو بھجوائی ، نیب نے شہباز شریف اور انکی فیملی کے خلاف 23 اکتوبر 2018 کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔

نیب کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق شہباز شریف اور انکے خاندان نے اپنی آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے ، شہباز شریف اور انکے خاندان نے اپنی آمدنی کو ظاہر کرنے کے لیے آمدن کے جعلی ذرائع بنائے ، شہباز شریف خاندان نے اپنے ملازمین سے ملکرآمدن کے جعلی ذرائع بنائے اور  منظم طریقے سے منی لانڈرنگ کی ۔

نیب رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ  ملزم محمد عثمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہے ۔چیف فنانشل آفیسر نے شہباز شریف اور دیگر کی منی لانڈرنگ کے لیے سہولت فراہم کی ، شریف فیملی کے سی ایف او نے  منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  سی ایف او محمد عثمان شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ہدایات پر منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلاتا تھا ۔

ملزم محمد عثمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے ۔