Friday, April 26, 2024

شریف فیملی کے لندن فلیٹس کی ملکیت ثابت کرتے 5 سال لگ گئے، فواد چودھری

شریف فیملی کے لندن فلیٹس کی ملکیت ثابت کرتے 5 سال لگ گئے، فواد چودھری
December 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) لندن میں شریف فیملی کے فلیٹس کی ملکیت ثابت کرتے 5 سال لگ گئے۔ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ شریف خاندان اب بھی انہی فلیٹس میں مقیم ہے۔ شریف فیملی، لندن فلیٹس ملکیت، 5 سال، فوادچودھری، اسلام آباد ،92 نیوز فواد چودھری کہتے ہیں کہ لندن میں نوازشریف اور فیملی جن اپارٹمنٹس میں رہتی ہے وہ ان کی ملکیت ہیں۔جب معاملہ عدالت میں آیا توانتہائی سنجیدگی سے پکا منہ بنا کرملکیت سے انکارکر دیا۔ وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور حکومت میں میاں نواز شریف نے افغانستان بھی جانا ہوتا تھا تو براستہ لندن جاتے تھے۔