Sunday, September 8, 2024

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی دستاویزات 92 نیوز کو موصول

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی دستاویزات 92 نیوز کو موصول
September 10, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) شریف فیملی نے لندن فلیٹس کیسے خریدے؟ 92 نیوز نے ریفرنس کی دستاویزات حاصل کرلیں؟ نوازشریف مریم، حسین نواز، حسن نواز اور کیپیٹن صفدر ملزم قرار۔ نیب ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو صفائی کا موقع دیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

لندن فلیٹس کے حوالے سے نواز شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی دستاویزات 92 نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ریفرنس میں نواز شریف، مریم، حسن، حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملزم قراردیا گیا ہے۔

دستیاب شواہد کے مطابق ملزمان کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ملزمان جے آئی ٹی کی تفتیش میں منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ نیب نے اس ریفرنس میں ملزمان کو سزا دینےکی استدعا کی ہے۔

ریفرنس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے تین اگست 2017 کو لندن فلٹیس کی تفتیش کی۔ نوازشریف، مریم، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹین صفدر کوصفائی کا موقع دیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

جے آئی ٹی کو حاصل شواہد کی بنیاد پر ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔ مزید شواہد ملنے پر سپلیمنٹری ریفرنس فائل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔