Friday, April 26, 2024

شریف فیملی کیخلاف دائر ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی

شریف فیملی کیخلاف دائر ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی
November 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شريف کیخلاف تینوں ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا منظور ہو گئی۔ احتساب عدالت نے یہ سماعت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کی۔
احتساب عدالت میں کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں نہ آئے۔
وکیل کی عدم موجودگی پر نواز شریف نے تینوں ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی جس پر عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت میں  آج مزید دو گواہان کے بیانات قلمبند ہونا تھے تاہم وہ آج نہ ہو سکے۔ اور گزشتہ سماعت پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کی تاریخوں میں رد و بدل کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔