Monday, September 16, 2024

شریف فیملی کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات اہم مور پر تبادلہ خیال

شریف فیملی کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات اہم مور پر تبادلہ خیال
December 2, 2018
لاہور( 92 نیوز) شریف فیملی نے نیب آفس لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ نواز شریف ، مریم نواز  ،حمزہ شہباز،نصرت شہباز اور خاندان  کے دیگر ارکان نیب آفس پہنچے ۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے نیب آفس لاہور میں ان کے بھائی نوازشریف اوراہل خانہ نے ملاقات کی ، نوازشریف ،حمزہ شہباز،مریم نواز اورنصرت شہباز نیب آفس پہنچے توکارکنوں نے استقبال کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ،اس موقع پر نیب کیسز اور پارٹی معاملات پربھی بات کی گئی  ، ملاقات سواگھنٹہ جاری رہی۔ نوازشریف کی واپسی پربھی کارکن ان کے گرد جمع  ہوگئے، نوازشریف کی نیب آفس سے روانگی کے بعد بھی شہبازشریف سے حمزہ شہباز کی ملاقات جاری رہی۔