Friday, April 19, 2024

شریف فیملی کی شوگر ملز میں 300 بھارتی ایجنٹ ہیں:  طاہر القادری

شریف فیملی کی شوگر ملز میں 300 بھارتی ایجنٹ ہیں:  طاہر القادری
September 9, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی شوگر ملز میں تین سو بھارتی ایجنٹ موجود ہیں اور بھارت سے آنے والوں کو سکیورٹی کلیئرنس سے چھوٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  واہگہ بارڈر پر کسٹمز کو بھی چیکنگ کا اختیار نہیں  قوم اور قومی اداروں کو بچانے کیلئے پہلی قسط کے طور پر کیس سب کے سامنے رکھ دیا ہے ۔  پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ  نون لیگ کے وزیروں کے دہشت گردوں سے روابط ہیں۔