Tuesday, April 16, 2024

شریف فیملی کی رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی روکنے کا حکم

شریف فیملی کی رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی روکنے کا حکم
April 15, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی سول عدالت نے پنجاب حکومت کوشریف فیملی کی رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔

لاہور کی سول عدالت نے پنجاب حکومت کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا، نوازشریف اور شہباز شریف کے خاندان نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیاکہ پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کردیاتھا، پنجاب حکومت غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے،عدالت نے27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رات کے اندھیرے میں رائے ونڈگھرکوگراناچاہتے ہیں، عطاتارڑ نے کہا کہ ڈسکہ اور نوشہرہ میں درگت بننے کے بعد شریف فیملی کی پراپرٹی کی جعلی فردیں بنائی جارہی ہیں۔

ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ شکست کو ذاتی لڑائی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔