Wednesday, April 24, 2024

شریف فیملی کو سپریم کورٹ سے بہت زیادہ چھوٹ ملی ، اعتزاز احسن

شریف فیملی کو سپریم کورٹ سے بہت زیادہ چھوٹ ملی ، اعتزاز احسن
December 18, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف فیملی کو سپریم کورٹ سے بہت زیادہ چھوٹ ملی ہے ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ حدیبیہ کیس فوجداری مقدمہ ہے اور ایسے کیسز زائد المیعاد نہیں ہوتے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کیلیبری فونٹ اور قطری خط جھوٹ پر مبنی تھا ۔ اقامہ ایک سنگین جرم ہے ۔ اقاموں کی بنیاد پر غیرملکی خفیہ بینکوں میں پیسے رکھے جاتے ہیں ۔