Friday, April 26, 2024

شریف فیملی کا احتساب عدالت کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ

شریف فیملی کا احتساب عدالت کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ
July 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شریف فیملی نے احتساب عدالت کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپیل تیار کیں ۔ خواجہ حارث پیر کو اپیلیں دائر کریں گے۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں  دائر کی جائیں گے ۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے۔ دوسری طرف قانونی ماہرین کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں ۔ ماہرین نے کہا کہ نواز شریف  اور مریم نواز دس دن میں پاکستان واپس نہ آئے تو انہیں ریلیف ملنا مشکل ہو جائے گا جبکہ مریم نواز نے دس دن سے پہلے ملک واپس پہنچنے کا پیغام دے دیا ۔ نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس آئیں گے یا نہیں ، ملک بھر میں چہ مگوئیوں کا سلسلہ عروج پر  ہے جبکہ نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ کلثوم نواز کی صحت سے مشروط کر رکھا ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ن نہیں کیا ۔ دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپس نہ آنے کی صورت میں نیب کیا اقدامات اٹھائے گا؟