Sunday, September 8, 2024

شریف فیملی نے نیب کو پھر لال جھنڈی کرادی

شریف فیملی نے نیب کو پھر لال جھنڈی کرادی
August 20, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو لاہور میں نیب راولپنڈی کی ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت ان کے صاحبزادوں، بیٹی اور داماد کا انتطار کر کے واپس لوٹ گئی، شریف فیملی کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا۔

نیب کی دوسری طلبی کے باوجود شریف فیملی کا کوئی فرد پیش نہ ہوا۔

18 اگست کو نیب کی جانب سے جاری کیے گے نوٹس کے مطابق نواز شریف ،مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج نیب لاہور آفس پیش ہونا تھا۔

اس حوالےسے نیب راولپنڈی کی ٹیم بھی صبح سے لاہور کے آفس میں موجود تھی۔

آفس کے اوقات کار 12 بجے دوپہر ختم ہونے کے باوجود دو گھنٹے اضافی دئیے گے، تاہم اس کے باوجود شریف فیملی کے کسی فرد نے پیش ہونے کی زحمت گوارا نہ کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی، بیٹوں اور داماد کو آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس کے حوالےسے نیب نے طلب کر رکھا تھا۔

حسن نواز اور حسین نواز بیرون ملک، جب کہ نواز شریف ،مریم اور کیپٹن صفدر پاکستان میں ہی ہیں۔ نیب لاہور کی سیکورٹی کا انتظام رینجرز نے سنبھال رکھا تھا۔

چھٹی کے باجود دوپہر دو بجے تک انتظار کے بعد شریف فیملی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر نیب کا عملہ اور میڈیا ٹیمیں واپس لوٹ گئیں۔