Tuesday, April 16, 2024

شریف فیملی شوگر ملوں کی منتقلی کاکیس، تاخیر سے پیش ہونے پر سلمان راجہ کو تنبیہہ

شریف فیملی شوگر ملوں کی منتقلی کاکیس، تاخیر سے پیش ہونے پر سلمان راجہ کو تنبیہہ
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیو ز) سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگرملوں کی منتقلی کیخلاف اپیل کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا کے تاخیر سے پیش ہونے پر چیف جسٹس نے تنبیہہ کردی۔ عدالت نے  پہلے پیش نہ ہونے پر شریف خاندان کی اپیل خارج کرنے کا حکم دیا، سلمان اکرم راجا کی درخواست پر حکم واپس لےلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ آپ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے، دیکھنا ہے توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں یا نہیں ۔