Tuesday, April 23, 2024

شریف فیملی سکیورٹی بانڈ کیلئے چندہ جمع کرنا چاہتی ہے ، فواد چودھری ‏

شریف فیملی سکیورٹی بانڈ کیلئے چندہ جمع کرنا چاہتی ہے ، فواد چودھری ‏
November 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ شریف فیملی سکیورٹی بانڈ کیلئے چندہ جمع کرنا چاہتی ہے ۔ اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ  شہباز شریف ، حسین نواز  اور ان کی بیٹی سکیورٹی بانڈ دینے کو تیار نہیں  شائد شریف فیملی  سکیورٹی بانڈ کے لئے چندہ جمع کرنا چاہتی ہے ، سیاست میں زرداری اور نوازشریف کو کردار ختم ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جان کو ن لیگ کی لیڈر شپ سے خطرہ ہے ، ان کے گھر والوں سے خطرہ ہے ، لگ نہیں رہا کہ نواز شریف جاتی امراء میں محفوظ ہیں ، ان کو آج صبح عدالت میں پٹیشن دائر کرنا چاہئے تھی ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بڑل دل کا ثبوت دیتے ہوئے نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں  اور قانون کے مطابق  علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ، خواجہ آصف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور احسن اقبال میں لیڈر شپ کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی لاء افسر نے نواز شریف کی ضمانت کے حق کو تسلیم کیا ، معاملے پر خواجہ آصف کے غلط بیان پر تحریک استحقاق لا رہا ہوں ،  بدقسمتی کی بات ہے  اسمبلی جیسے فورم میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔